ایران

امریکہ عالمی ریاستی دہشتگرد، عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی

shiitenews sadi larjani iranاسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے امریکہ کو ریاستی دہشتگردی کا واضح نمونہ قرار دیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے کل عدلیہ کے اعلی حکام کے اجلاس میں ایران کے بعض سیاسی اور فوجی حکام کے قتل کے منصوبے سے متعلق امریکی کانگریس کے بعض اراکین کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ اب امریکہ کی ریاستی دہشتگردی کے سرغنے دوسروں کے قتل کی باتیں

کھلے بندوں اور میڈیا کے سامنے بھی کرنے لگے ہیں۔ صادق لاریجانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہ یورپی ممالک نے اپنے آپ کو انسانی حقوق کا محافظ ظاہر کرنے کی بہت کوشش کی کہا کہ یورپی ممالک کی جانب سے یہ کوشش ایسی حالت میں کی جارہی ہے کہ جب سب لوگ جانتے ہیں کہ ان ممالک کے حکام دنیا بھر میں بے گناہوں کو قتل کرنے میں ملوث ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے مختلف ممالک پر امریکہ کے حملوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ امریکہ اور دوسرے ممالک نے عراق اور اس ملک کی مظلوم قوم پر عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کے بہانے حملہ کیا لیکن بعد میں انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کر لیا کہ عراق میں اس طرح کے ہتھیار موجود نہیں تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button