ایران

عالمی سطح پر امریکی الزام کی مذمت

shiitenews marg-bar-usa اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہاہے کہ امریکہ نے مشرق وسطی میں اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لئےایران پر واشنگٹن میں سعودی سفیر کے قتل کے منصوبے میں ملوث ہونے کا ڈرامہ رچا ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے جمعرات کے دن تہران میں سوڈان کے صدر کےسینئر مشیر مصطفی عثمان اسماعیل سے ملاقات میں کہا کہ علاقے کے انقلابوں کے نتیجے میں امریکہ علاقے میں یکے بعد دیگرے اتحادیوں کو کھورہا ہے

اور اسلامی بیداری کے نتیجے میں اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے اس نے الزام تراشی اور فتنہ انگيزی کا سہارا لیا ہے۔
یونان کے مسلمانوں کی تنظیم کے سربراہ نعیم القندور نے کہا ہے کہ ایران کےخلاف امریکہ کا یہ الزام کہ ایران واشنگٹن میں سعودی سفیر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنانے میں ملوث ہے سراسر جھوٹ اور مضحکہ خیز ہے۔ نعیم القندور نے کہا کہ امریکہ کا یہ الزام اس قدر مضحکہ خیز ہےکہ بچے بھی اس پرباور نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ عالمی سطح اور علاقے میں بے دست وپا ہوچکا ہے اور ایک طرف سے علاقے کی قوموں کی تحریکوں کے نتیجے میں مغرب کی آلہ کار نیز صیہونی حکومت کی حامی حکومتوں کی سرنگونی، دوسری طرف سے مسلمانوں کو متحد کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی دانشمندی اور منطقی کارکردگي نے امریکہ پر ایسی کاری ضربیں لگائي ہيں کہ وہ ایک جھوٹے الزام کے بارے میں سوچنے سمجھنے کے قابل بھی نہيں رہ گيا ہے۔ انہوں نے امریکہ کے الزام کو سراسر جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالم اسلام میں صیہونی حکومت کے اثر و رسوخ کے خاتمے اور مغرب کی آلہ کار حکومتوں کی سرنگونی کی بناپر اس کا کوئي راہ حل نکالنے کی کوشش کررہا ہے اور سعودی عرب کو اپنی چالوں میں لاکر اس سے علاقے میں کام لینا چاہتا ہے۔
ادھر پنٹاگون کے ایک سابق عھدیدار مائکل مالوف نے کہا ہےکہ ایران کے خلاف امریکہ کے الزام کا مقصد عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنا ہے۔ مائکل مالوف نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف امریکہ اور اسرائيل کا یہ ایک اور حملہ ہے۔
ادھر الشرق الجدید نیوز ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کے الزام کا مقصد علاقے میں مزاحمت کو نقصان پہنچانا ہے۔ ناصر قندیل نے کہا کہ امریکہ نے علاقے میں مزاحمت کو نقصان پہنچانے اور صیہونی حکومت کے اھداف کی راہ میں ایران کے خلاف نئي سازش کا آغاز کیا ہے۔
لبنان کے ایک اور سیاسی مبصر اور تجزیہ کار حبیب فیاض نے کہا کہ ایران، امریکہ کی سازش سے بخوبی آگاہ ہے اور وہ عرب ایران فتنے میں خود کو گرفتار نہیں کرے گا۔ اطلاعات کے مطابق لبنان کی تنظیم قول و عمل کے سربراہ شیخ احمد قطان نے ایک بیان میں ایران کےخلاف امریکہ کے الزام کو شکست خوردہ سازش سے تعبیر کیا اور کہا کہ یہ سازش امریکہ کے مقابل مزاحمت کرنے والے ملکوں کے خلاف ہے۔ یاد رہے امریکی وزیر قانون نے الزام لگایا ہے کہ امریکہ میں مقیم ایک ایرانی نے واشنگٹن میں سعودی سفیر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button