ایران

شام کے خلاف سازش؛ شام غاصب صہیونیت اور ظالم استکبار کے سامنے ڈٹا رہےگا

aytollah Mukarem Sheraziمرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے اپنے بیان میں امریکہ اور صہیونی ریاست کی جانب سے شام کو کمزور بنانے اور اس ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں اور بعض اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے شام کے خلاف اسلام دشمنوں سے ہاتھ ملانے کی مذمت کی ہے۔
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے تاکید کی ہے کہ شام کو غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت میں صف اول میں رہنے کی بنا پر امریکہ برطانیہ اور فرانس جیسی اسلام دشمن سامراجی طاقتوں نے اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں کا نشانہ بنایا ہے۔
بشکریہ از ریڈیو تھران
بسم الله الرحمن الرحیم
ہم سب جانتے ہیں کہ مملکت شام اس علاقے میں دو اہم خصوصیات کی حامل ہے: اولاً شام غاصب اسرائیل کے خلاف جدوجہد کے اگلے محاذ پر واقع ہوا ہے اور ثانیاً امریکہ، برطانیہ اور فرانس جیسی استعماری قوتوں کی زیادہ خواہیوں کے لئے رکاوٹ ہے اور ان کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے اس ملک کی یہ پوزیشن ہی اس بات کا سبب بنی ہوئی ہے کہ استکباری قوتوں اور اسرائیل اور افسوس کہ ان سامراجی قوتوں سے ہماہنگ بعض عرب ممالک نہایت شدت کے ساتھ اس اسلامی ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانے کے لئے سازشوں میں مصروف عمل ہوگئے ہیں۔ اور عجیب یہ کہ امریکہ اور اسرائیلی ریاست نے اعلانیہ طور پر ان مسلح ٹولوں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں جو شام کے استحکام کو مخدوش کرنے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اب جبکہ وہ مصر، یمن اور تیونس میں اپنے اڈے کھوچکے ہیں اس ملک میں انہیں نیا اڈا ملے اور وہ علاقے پر قبضہ کرچکے ہیں۔ 
دوراندیش اور بیدار مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام حریت پسندوں کو بھی شام کی اس صورت حال کا ادراک کرکے اپنے انسانی اور اسلامی فریضے کے عنوان سے ایک اسلامی ملک میں خانہ جنگی اور اس ملک کی ویرانی کا سبب بننے والی اس مذموم سازش کا سد باب کرنا چاہئے اور اس کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ 
یقیناً شام کے باشندے بھی اس حقیقت سے واقف ہیں کہ دشمن اس علاقے میں ایک دوسرا لیبیا بنانا چاہتا ہے اور اپنے مفادات اور اسرا‏‏ئیلی ریاست کو تحفظ فراہم کرنا چاہتا ہے۔  
ظاہر ہے کہ شام کی حکومت کو بھی اصلاحات کے سلسلے میں دیئے گئے اپنے وعدوں کی پابندی کرکے دشمنان اسلام اور صہیونیوں کے ہاتھ سے بہانہ چھین لینا چاہئے۔ 
باعث حیرت ہے کہ بعض عرب ممالک ـ جن میں کبھی بھی آزادی کی ہوا ہی نہیں اڑ سکی ہے ـ امریکہ اور اسرائیل یعنی اسلام کے قسم خوردہ دشمنوں کے ساتھ مل کر "اصلاحات کے بہانے” دشمن کے مفادات کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں اور وہ کبھی یہ سوچنا بھی گوارا نہیں کرتے کہ وہ بھی کسی دن جیل کے پنجرے میں مقدمے کے لئے حاضر کئے جائیں گے۔ 
ہمیں امید ہے کہ دنیا کے عربوں اور دنیا کے مسلمانوں اور حریت پسندوں نیز شام کے باایمان عوام کی بیداری اسرائیل اور عالمی استکبار کی تمامتر سازشوں اور منصوبوں کو پروردگار عالم کے فضل سے، ناکام بنائے گی اورمملکت شام اصلاحات اور مکمل استحکام اور پہاڑ کی مانند مضبوطی کے ساتھ غاصب صہیونیت اور ظالم استکبار کے سامنے ڈٹا رہے۔ 
آمین یا رب العالمین
۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button