ایران

رہبر معظم انقلاب اسلامی: مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں اسلامی بیداری ایک عظیم واقعہ ہے

shiitenews ayyat ulla khamnaiرہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ علاقے اور عالمی سطح پر امریکہ کے خلاف نفرت بڑھتی جا رہی ہے اور امریکہ اس وقت علاقے اور عالم اسلام میں زیادہ بے اعتبار اور قابل نفرت ملک شمار ہوتا ہے۔ 
رہبرانقلاب اسلامی نے اتوار کو ملکی حکام سے خطاب میں علاقے اور دنیا کے حساس حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر یورپ کے عوام بھی اپنے مسائل کے حقیقی اسباب یعنی ان کی حکومتوں کی پالیسیوں پر امریکہ اور صیہونی حکومت کے تسلط سے آگاہ ہوجائيں تو یورپ میں بھی امریکہ کی مقبولیت میں کمی آنے لگے گي۔ 
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ بعض لوگ عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کے اعتبار اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور بعض لوگ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ چونکہ اسلامی حکومت نے اپنے اصولوں پر استقامت کا مظاہرہ کیا ہے لہذا عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بعض موقعوں پر جب حکام مغرب کے سامنے گھٹنے ٹیک دیتے تھے مغرب کا رویہ مزید سخت اور برتاؤ توہین آمیز ہوجایا کرتا تھا۔
رہبرانقلاب اسلامی نے تاکید فرمائي کہ جب بھی اسلامی نظام نے امریکہ اور یورپ کے سامنے نرمی کا مظاہرہ کیا ہے امریکہ و یورپ گستاخ ہوتے گئے ہیں اور جب بھی اسلامی نظام نے انقلاب کے اصولوں اور نعروں پر استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت وسربلندی میں اضافہ ہوا ہے۔
آپ نے علاقے کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید فرمائي کہ اس وقت علاقے کے حالات امریکہ اور عالمی صیہونزم کے تصور اور پلاننگ کے مکمل برخلاف جا رہے ہیں۔ 
آپ نے علاقے میں اسلامی بیداری کو غیر معمولی واقعہ قراردیا اور فرمایا کہ اس وقت مصر، تیونس اور یمن میں کے حالات کے پہلوؤں کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ ان کے عظیم پہلو مستقبل میں واضح ہوں گے۔
ولی امر مسلمین نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: علاقائی قوموں میں اسلامی بیداری ایک عظیم واقعہ ہے جس کی نظیر انقلاب اسلامی کی ابتدا سے لیکر آج تک نہیں ملتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button