ایران

آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا حضرت امام خمینی رح کی بائيسویں برسی کے اجتماع سے خطاب

shiitenews_ali_khamnai_rehaberرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی بائيسویں برسی کے اجتماع سے خطاب میں فرمایا ہے کہ علاقے کی قوموں کی تحریکوں کی تیں خصوصیتیں ہیں جو امریکہ مخالف، صیہونیزم مخالف اور عوامی ہونا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے لاکھوں افراد سے خطاب میں علاقے کے ملکوں کے حالات کے تعلق سے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ جہاں کہیں بھی امریکہ کے خلاف عوامی اور اسلامی تحریک ہوگي اسلامی جمہوریہ ایران اس کی حمایت کرے گا۔ آپ نے فرمایا کہ اگر کسی ملک میں امریکہ اور صیہونیوں کے بھڑکانے پر کام ہو رہا ہے تو ایران اس کی حمایت نہيں کرتا ہے ۔
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمي خامنہ ای نے علاقے کی تحریکوں کو عظیم اسلامی بیداری سے تعبیر کیا جو نہایت اثرانداز اور تاريخ ساز ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ ان قوموں کو جو اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوئي ہیں بالخصوص ملت مصر کو کہ جو ایک عظیم اور غنی اسلامی تہذیب کی حامل ہے، ہوشیار رہنا چاہیے کہ دشمن دیگر راستوں سے واپس نہ پلٹ آئے۔ آپ نے علاقے کے ملکوں کی مدد کرنے پر مبنی مغرب کے دعووں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مدد بذات خود مصیبت کا سبب اور ملکوں پر تسلط کے مضبوط ہونے کا باعث ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ قوموں کو کچلنے سے کوئي فائدہ نہیں ہوگا بلکہ قومیں جب بیدار ہوجاتی ہیں اور اپنی توانائيوں کو سمجھ لیتی ہیں تو اپنی تحریک کو جاری رکھتی ہیں۔ آپ نے قوموں کی حتمی کامیابی پر تاکید فرمائي اور کہا کہ دشمنوں کی خاص طور پر ایران کے بارے میں تفرقہ انگیز سازشوں سے کہ سامراج سے مقابلے کا مرکز ہے، اور اسی طرح علاقائي ملکوں کے تعلقات کے بارے میں دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فلسطین کے بارے میں ایران کے موقف پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل تمام فلسطینی باشندوں سے ریفرنڈم کرانا ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ فلسطین کی سرزمیں پوری کی پوری فلسطینی قوم کی ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل حضرت امام خمینی رح کے پوتے حسن خمینی نے تقریر کی۔ انہوں نے امام خمینی کو اخلاق کا عظیم معلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام خمینی فقیہ و مرجع اور انقلاب کے رہبر ہونے سے قبل معلم اخلاق تھے۔ انہوں نے عالم اسلام کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ملکوں میں جاری عوامی تحریکیں اسلامی
انقلاب کا تسلسل ہیں جس نے مشرقی اور مغربی طاقتوں کی نفی کرتے ہوئے اسلامی جہموری نظام قائم کیا تھا۔
امام خمینی کو بچھڑے ہوئے بائیس سال
آج پورے ایران میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی بائيسویں برسی نہایت عقیدت و احترام کےساتھ منائي گئي۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور دیہی علاقوں میں اس مناسبت سے اجتماعات منعقد ہوئے۔ سب سے بڑا اجتماع تہران کے جنوب میں واقع امام خمینی رح کے مزار میں منعقد ہوا جس میں رہبرانقلاب اسلامی کےساتھ ملک کے سول اور فوجی اعلی حکام اور لاکھوں عاشقان خمینی نے شرکت کی۔ بہشت زہرا کے راستے میں جہاں امام خمینی کا مزار واقع ہے جگہ جگہ پر سبیلیں اور کھانے پینے کی چيزوں کا انتظام تھا۔شہر کے ہرعلاقے سے میٹرو اور بسوں نیز ٹیکسیوں کا بہتر انتظام تھا تاکہ لوگ آسانی سے اپنے مجبوب قائد کے مزار تک جاسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button