ایران

خدا تعالی کا وعدہ پورا ہوا

shiitenews_rehbarرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مشرق وسطی میں امریکہ کی پالیسیوں کی ناکامی کو ملت ایران کے لئے الھی وعدوں کا پورا ہونا قراردیا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے آج امام حسین کیڈٹ کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں فرمایا کہ مشرق وسطی میں امریکی پالیسیوں کی ناکامی اور انقلابی قوموں کا اسلامی نعرے بلند کرنا ملت ایران سے بعض الھی وعدوں کا پورا ہونا ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ اس راہ میں ثابت قدمی اور استقامت مکمل طرح سے نصرت الھی کے نزول کا سبب بنے گي ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شیطان اعظم امریکہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کےبعد اپنی فوجی، مالی ، تشہیراتی اور سیاسی مشینری کو ملت ایران اور اسلامی انقلاب کو شکست دینے کےلئے بھرپور طرح سے استعمال کرنا شروع کردیاتھا لیکن ایران اور علاقے کے سیاسی حقائق نے ظاہر کردیا ہےکہ امریکہ اسلامی انقلاب کے مقابل شکست کھاچکا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ آج تسلط پسند سامراجی نظام کی کوششوں کی ناکامی سے علاقے کی قوموں اور جوانوں میں اسلام و قرآن کی باتیں ہورہی ہیں اور یہ حقیقت اسی تحریک کا تسلسل ہے جو ملت ایران نے انیس سو اناسی میں شروع کی تھی۔رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسئلہ فلسطین میں امریکہ کی شکست کو شیطان اعظم کی بیچارگي کی ایک اور علامت قراردیا اور فرمایا کہ مختلف ملکوں میں فلسطینی جوانوں نے ساٹھ برسوں بعد یوم النکبت کو مقبوضہ فلسطین کی سرحدیں پار کر اسلام و مسلمین کی کامیابی پرمبنی وعدہ الھی کے پورا ہونے کی نوید دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button