سامراج شیعہ وسنی، عرب و عجم اختلاف پیدا کرنا چاہتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے علاقے کی حکومتوں اور قوموں کو انتباہ دیا ہے کہایران کا نام ظلم سے نجات کی بشارت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور ملک ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے بدھ کو صوبہ سیستان وبلوچستان میں شہدا کے اہل خانہ سے خطاب میں کہا کہ ساری دنیا میں آگہی اور بیداری پھیل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ایران دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور ملک ہے اور کوئي بھی حکومت ملت ایران کو مرعوب نہيں کرسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ دراصل ایران کا نام اقوام عالم کو ظلم و ستم سے نجات کی نوید دیتا ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے علاقے میں مغرب کی نئي سازشوں، فتنہ انگيزیوں اور مداخلت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی چاہتے ہیں کہ فریب کاری سے اپنی ساکھ سدھار لیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملے گي۔ انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے خطاب میں کہا کہ آپ کے بچوں کی قربانی اور شہادت سے آج سا ری دنیا کے لئے نیا راستہ کھل رہا ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے علاقے بالخصوص سیستان و بلوچستان میں حالیہ برسوں میں امریکی عناصر کی دہشتگردی کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ امریکہ یہ سوچ رہاتھا کہ جاہلانہ اقدامات سے اس علاقے کے لوگوں کے ارادہ میں خلل ڈال سکتا ہے جبکہ ملت ایران نے جو راستہ چن لیا ہے اس سے نہیں ہٹے گي ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کی ہوشیار اور انقلابی ملت مزید جوش و جذبے کےساتھ ڈٹی ہوئي ہے اور اس کے سامراجی دشمنوں کے دلوں میں ایران کو نقصان پہنچانے کی حسرت ہی رہ جائے گي۔








