ایران

علاقے میں عوام کے قتل عام میں امریکہ کا ہاتھ ہے

ayatullah_jannatiتہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ جنتی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ علاقائي ملکوں کےعوام کی تحریکیں اسلام اور عدالت طلبی کے لئےہیں ۔ آیت اللہ جنتی نے سعودی عرب کے بدعنواں حکام اور فوجیوں کے ہاتھوں بحرین کےعوام کے قتل عام کی مذمت کی۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ امریکہ علاقے میں مختلف جرائم میں ملوث ہے اور امریکہ ہی علاقے میں خونریزی کا ذمہ دارہے۔ آیت اللہ جنتی نے بحرین کے عوام کے قتل عام کو نہایت دلخراش واقعہ قراردیا اور کہا کہ بحرین کی اکثریت جو کہ شیعہ ہے حکام کے ہاتھوں اپنے حقوق کی پامالی پر احتجاج کرتےہوئے سڑکوں پر نکل آئي ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بحرین کی حکومت عوام کے انقلاب کے نتیجے میں سرنگونی کے دہانے پرپہنچ گئی تو اس نے ریاض اور ابوظبی سے لشکرکشی کا مطالبہ کیا جس کے بعد سعودی عرب اور ابوظبی نے بحرین کے ا نقلابیون کو کچلنے کےلئے فوجی مداخلت کی۔خطیب جمعہ تہران آیت اللہ جنتی نے تمام مسلمانوں، علماے اسلام ، اسلامی کانفرنس تنظیم اور اسلامی حکام سے اپیل کی کہ بحرین کے عوام کی مدد کریں تاکہ وہ اپنے حقوق حاصل کرسکیں۔ آیت اللہ جنتی نے لیبیا میں بھی عوامی تحریک کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ لیبیا کی حکومت کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد ڈاکٹیٹر قذافی کے ایجنٹوں کے ہاتھوں لیبین عوام کے قتل عام کوروکنے کےلئے ناکافی ہے۔ انہوں نے جاپان کے حالیہ زلزلے کو تباہ کن قراردیتےہوئے کہا کہ سب کو ملک کر جاپان کی حکومت کی مدد کرنی چاہیے تاکہ متاثرہ افراد کی کمک کی جاسکے

متعلقہ مضامین

Back to top button