فتنہ گر عناصر کے بارے میں اغیار کے ذرائع ابلاغ کا پروپیگنڈہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ نے کہا ہے ایران میں فتنہ گر عناصر کے سرغنوں کو گرفتار نہيں کیا گیا بلکہ انہیں صرف ان کے گھروں میں ہی کسی حدتک محدود کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اغیار کے ذرائع ابلاغ جو ہمیشہ ایران مخالف اور استکبار کے حق میں پرو پیگنڈہ کرتے رہتے ہيں فتنہ گر عناصر کے سرغنوں کے بارے میں جن کو ایرانی عوام کے نزدیک معمولی سا بھی مقام حاصل نہيں ہے یہ خبریں پھیلا رہے ہيں کہ انہیں جیل میں بند کردیا گیا ہے۔








