ایران

ایران ميں جشن انقلاب

jashnملت ایران اسلامی انقلاب کی کامیابی کابتیسواں جشن جوش وخروش سےمنانےکےلئےپوری طرح متحد اور تیارہے۔ کل بائیس بہمن بروزجمعہ کوملت ایران ایک بارپھراسلامی انقلاب کےمقاصد اوراسلامی جمہوری نظام کےاقدار کےساتھ تجدیدعہدکرےگی۔
ملت ایران نےعدل وانصاف کےحصول اورظلم وبدعنوانی سےرہائي نیز دین ومعنویت کی حکمرانی کےلئے امام خمینی (رح) کی قیادت میں انقلاب برپاکیا اور  اپنےاس عظیم اقدام کےذریعےعلاقائی اورعالمی سطح پر سیاسی تبدیلیوں کاسرچشمہ بن گئي ، ایک ایسی تبدیلی جس نےسامراجی طاقتوں کومشتعل اورآگ بگولہ کردیا۔ درحقیقت جیساکہ رہبرانقلابی اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےگذشتہ ہفتےتہران کی نمازجمعہ کےخطبےمیں تاکید فرمائي ، اسلامی جمہوری نظام اورانقلاب کی پائداری کاراز، ملت ایران کی استقامت ہے جواسلامی انقلاب کی کامیابی کی شکل میں جلوہ گرہوئی ہے۔
ملت ایران متحد ہوکربدعنوان طاقتوں کےسامنےڈٹ گئي اوردنیابھرکی قوموں کےسامنےاپنی علمی ، سیاسی اورثقافتی کامیابیوں کےدرخشاں کارنامےپیش کرکے نظام سازآئيڈیل میں تبدیل ہوگئي۔ بہت سےسیاسی اورسماجی ماہرین ومحققین کاخیال ہےکہ ایران کےاسلامی انقلاب نے عالمی سطح پرنیزاسلامی ملکوں میں مختلف معاشروں کےعوام کی سیاسی فکرکوبلندکیااوران کی بیداری میں موثرکرداراداکیاہے۔
اس میں کوئي شک نہيں کہ اسلامی نظام اس کےبعد ہرقسم کےدباؤ کےسامنےڈٹ جائےگا اور امریکہ اورصیہونیزم نیزدنیاکےمنہ زوروں اورسامراجوں کاٹولہ، سیاسی اقتصادی ہتھکنڈوں ، دھمکی اورتہمت یااپنےایجنٹوں کی تحریکوں سےاس انقلاب کونقصان نہيں پہنچاپائےگا۔
اسلامی انقلاب کی کامیابی کےبعد تین عشروں کےدوران رونماہونےوالی تبدیلیوں سےثابت ہوگیاکہ اسلامی انقلاب سےالہام پانےوالی بیداری ایک ایسی مستحکم تحریک ہےجس نےسامراج اورسیاسی طاقتوں کےہاتھوں ہونےوالی قوموں کی توہین کومسترد کرکے دنیاکی قوموں تک حریت کاپیغام پہنچایاہے۔
مسلمہ امریہ ہےکہ ملت ایران نےگذشتہ بتیس برسوں ميں ہرطرح کےدباؤ اورسختیوں کامقابلہ کیاہے تاکہ اسلامی انقلاب کےثمرات ونتائج کی اپنےخون سےحفاظت کرسکے ۔البتہ اس استقامت کی اس نےبھاری قیمت چکائي ہے۔ ان اقدار اورنتائج کی حفاظت اوراسلامی انقلاب کی کامیابی کےموقع پرہونےوالےمظاہروں ميں عوام کی بھرپور موجودگی نےاسےمزید شوکت و عظمت عطاکردی ہے۔ اوراتحاد ویکجہتی کایہ مظاہرہ اس سال بائیس بہمن کےمظاہروں ميں مزید نمایاں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button