ایران

خطے میں اسلامی بیداری اسلامی انقلاب کا ثمرہ

sipah_pasdarسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے ایک بیان جاری کرکے خطے میں اسلامی بیداری کو اسلامی انقلاب کا ثمرہ قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے کل ایک بیان جاری کیا جس میں آیا ہے کہ ملت ایران نے انقلاب اسلامی کے دوران خالص محمدی اسلام کی تعلیمات کے پرتو میں تسلط کے نظام اور انقلاب مخالف مشترکہ محاذ کے مقابلے کے لۓ انسانیت کو ایک  نۓ راستے سے آگاہ کیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں خطے اور عرب دنیا میں اسلامی بیداری کو ملت ایران کے اسلامی انقلاب کا ثمرہ قرار دیا گیا ہے اور کہا گيا ہےکہ خطے میں ڈکٹیٹروں کی حکومتوں کا خاتمہ امریکہ ، صیہونی حکومت اور اس کے یورپی حامیوں کے لۓ ایک بھیانک خواب میں تبدیل ہوچکا ہے۔ اور اب ان کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں رہ گیا ہے کہ وہ نۓ اسلامی مشرق وسطی اور ملتوں کے مطالبات کو تسلیم کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button