ایران

علاقے میں اسلامی بیداری پھیل چکی ہے

ir_imamاسلامی جمہوریہ ایران کی مشترکہ فوجی کمان کے نائب سربراہ نے کہا ہےکہ مشرق وسطی میں رونما ہونےوالے واقعات اور شمالی افریقہ کے عوامی انقلابوں کا سرچشمہ اسلامی انقلاب ہے اور یہ واقعات  ملت ایران کے انقلاب سے متاثر ہیں۔
میجر جنرل غلام علی رشید نے آج ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ امام خمینی رح کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی کامیابی سے علاقے میں  طاقت کا توازن بگڑگيا جو امریکہ کی اسٹراٹیجی اور سردجنگ کے مطابق بنایا گياتھا۔
میجر جنرل رشید نے کہا کہ علاقے میں اسلامی بیداری پھیل چکی ہے اور عوام میں امریکہ ، صیہونی حکومت اور بہت سے عرب ملکوں پرمسلط آمرانہ حکومتون سے مقابلہ کرنے کا عزم مصصم پایا جاتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مشترکہ فوجی کمان کے نائب سربراہ نے حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمت کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا مبصرین کا خیال ہے کہ حزب اللہ اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیمیں انقلاب اسلامی سے وجود میں آئي ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی اور آٹھ سالہ دفاع مقدس میں ملت ایران کی سربلندی نے مغرب بالخصوص امریکہ کو بنیادی طرح سے چیلنج کیا ہے اورآج ایک بار پھر امریکہ اسلام اور مسلمین نیز ملت مسلمہ کی طاقت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پرمجبور ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button