ایران

انسانیت کی خدمت کرنےوالا علم کمال کو پہنچتا ہے

ahmedi_nizadایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایسا علم منزل کمال پرفائزہوتا ہے جس سے انسان کی انسانیت ميں نکھار آئے اور لوگوں کے رفاہ وآسائش اورخدمت کے لئے جس سے استفادہ کیا جائے ۔صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج تہران میں اسٹریٹجک ٹکنالوجی کے ادارے کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ترقی و پیشرفت کے لئے ایرانی قوم میں بے پناہ توانائیاں پائی جاتی ہيں انھوں نے کہا کہ گذشتہ صدیوں کے دوران بھی ملت ایران نے علم وٹکنالوجی کی  چوٹیاں سرکی تھیں اور اس میدان میں ملت ایران کا ماضي بہت ہی درخشاں رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران سیکڑوں سال تک علم و ہنر کا مرکز رہا ہے اور آج ایران کا وہی مقام و مرتبہ دوبارہ بحال ہوررہا ہے ۔ صدر احمدی نژاد نے ملت ایران کے اندر علم کو ایک مقدس شي کے طور پر دیکھے جانے کے جذبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی دانشوروں نے علم کی ترویج و پیشرفت کے لئے رات و دن محنت کی ہے
صدر احمدی نژاد نے کہا کہ حکومت علم کی ترقی و پیشرفت میں مدد دینے کو اپنی ایک ناقابل تغییر اسٹرٹیجی کے طور دیکھتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button