ایران

اسلامی نظام کا مقام و مرتبہ بڑھ رہاہے

aytullah_jannatiتہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ جنیوا مذاکرات میں ایران کے اسلامی جمہوری نظام کا مقام و مرتبہ بڑھا ہے اور اسلام اور مسلمانوں کی عزت ہوئی ہے۔ آیت اللہ احمد جنتی نے آج تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ جنیوا میں گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ جامع مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف برتر تھا انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات میں ایران کے نمائندوں نے مغرب کی جانب سے دھمکی اور دباؤ کی روش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے امن و سلامتی، ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور ایٹمی ترک اسلحہ نیز انصاف کی مانند مشرکہ نقاط کے  بارے میں گفتگو پر توجہ دینی چاہیے اور ایٹم مسئلے کی بحث ختم ہو چکی ہے۔
آیت اللہ جنتی نے جنیوا مذاکرات کے آغاز میں ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی کی جانب سے ایرانی ایٹمی سائنس داں شہید مجید شہریاری کا ذکر کرنے کو ایک مناسب اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس اقدام نے مذاکرات کی فضا کو ایران کے حق میں اور مقابل فریق کو دفاعی پوزیشن پرکھڑا کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایران کے خلاف قرارداد میں ایرانی سائنس دانوں کا نام لیا اور پھر یہ فہرست دہشت گردوں کے حوالے کر دی۔خطیب جمعہ تہران نے مزید کہا کہ دشمن ایرانی قوم کی استقامت کو ختم کرنے کے لیے مختلف حربوں اور ہتھکنڈوں کی ناکامی کے بعد اب سرتسلیم خم کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا یہ جان لے کہ ایرانی عوام رہبر انقلاب اسلامی کے پرچم تلے عالمی استکبار کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button