ایران

یوم حضرت علی اصغر آج دنیا بھر میں منایا گیا۔

ali_asghar_2دنیا بھر کے٣٠ سے زائد ممالک میںسید الشہداء امام حسین ؑکے ننھے سپاہی حضرت علی اصغر کی شہادت کی یاد میں حسینی ننھے سپاہیوں کے اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ صرف ایران کے ٥٢٠سے زائد شہروں میں حضرت علی اصغرؑ کی یاد میں پروگرامات منعقد کئے گئے۔حضرت علی اصغر جو امام حسین کے سب سے چھوٹے فرزند تھے اور بقاء اسلام میں  ان کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دنیا بھر کے ننھے سپاہی اپنے مخصوص انداز میں سید الشہداء امام حسین ؑ کو پرسہ دینے کیلئے ماہ محرم کے پہلے جمعہ کو جمع ہوتے ہیں ۔ اور اس بات کا عہد کرتے ہیں کے راہِ امام حسین ؑ پر چلتے ہوئے بقائے اسلام کی خاطر مثلِ شہزادہ علی اصغر ؑ جانوں کا نذرانہ پیش کریں گے۔حضرت علی اصغر کی شہادت کے حوالے سے دنیا بھر کی طرح ایران ،عراق،لبنان،اور پاکستان میںبھی اس دن ننھے بچوں کو اُن کی مائیں مخصوص سبز و سفید کپڑوں میں ملبوث کر کے مختلف اجتماعات میں شرکت کرتی ہیں اور نواسہ رسول ؐ کی اس عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں دنیا بھر میں محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو حضرت علی اصغر ؑ کے عظیم شہادت کے حوالے سے مجالس عزا و دیگر اجتماعات منعقدد کئے جاتے ہیں جس میں اس کم سن شہزادے کی شہادت پر حسینی کم سن بچے اپنی ماؤں کے ہمراہ شرہک ہوتے ہیں ۔
پاکستان میں اس سلسلے میں سیکڑوں اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ مرکزی اجتماع ملیر محمدی ڈیرہ میںہوا جس میں ١٥٠٠سے زائد بچوں نے کر بلا سے لائے گئے سبز و سفید لباس زیب تن کئے ہوئے جبکہ قدیمی مخصوص شبیہ ِ گہوارہ حضرت علی اصغر بھی برامد کیا گیااس موقع پر ہونے والی مجلس عزای سے خطاب کرتے ہوئے زاکرہ نے حسینی بچوں کی ماؤں سے عہد لیا کہ وہ اپنے بچوں کو حضرت علی اصغر ؑ کا صدقہ قراردیتے ہوئے اُنھیں ہر قسم کی برائیوں اور گناہوں سے دور رکھیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button