ایران

اقتدار کا معیار خدا پر ایمان ہے، رہبر انقلاب اسلامی

aytullah-khaminaiرہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہےکہ اسلامی نظام میں اقتدار کا معیار خدا پرایمان اور بھروسہ اور اعلی اہداف کی راہ میں مخلصانہ کوششیں کرنا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے آج فوج کےکیڈٹ کالجوں سے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے اپنے ایمان کے سبب  فوجی سازوسامان تیارکرنے میں قابل توجہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مادی طاقتیں کہ جن کی طاقت کا معیار صرف فوجی ساز وسامان اور مادی امتیازات ہیں، اسلام کو اپنے اقتدار کا معیار سمجھنے والی قوم کو شکست دینے کی صلاحیت نہيں رکھتیں۔ آپ نےفرمایا مادی طاقتوں پر روحانی طاقت کے غلبے کی واضح مثال اسلامی انقلاب کی کامیابی ہے جس میں ملت ایران نے خالی ہاتھوں لیکن ایمان کے سہارے شاہ کی طاغوتی حکومت پر غلبہ پا لیا۔ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ ملت ایران نے دفاع مقدس کےدوران پابندیوں کےباوجود اپنے ایمان اور جوانوں کی بہادری اور اپنی توانائيوں پر بھروسہ کرتے ہوئے عراق کی فاسد اور بدعنوان بعثی حکومت پر غلبہ پا لیا جس کی مغربی اور مشرقی ممالک حمایت کر رہے تھے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے خود اعتمادی اور صلاحیتوں کی شکوفائي کو اقتدار اسلامی کی خصوصیات میں شمار کیا اور فرمایا اسلامی ملک میں سامراج سے بے نیاز رہا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button