ایران

جامع تعلیمی تحقیقی اور تبلیغی نظام ضروری، رہبر انقلاب اسلامی

Ayatollah-Syed-Ali-Khameneiرہبر انقلاب اسلامی نے جامع تعلیمی تحقیقی اور تبلیغی نظام کی تیاری کو ضروری قرار دیتے ہوئے تاکید فرمائی ہے کہ حوزہ علمیہ کی اہم ضروریات میں اسٹریٹجک پروگرام اور وژن کی تدوین شامل ہے۔
حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کے روز حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے ارکان سے ملاقات میں مستقبل کے وژن کی تدوین کے سائے میں حوزوی علوم کی ترجیحات کے تعین اور منصوبہ بندی کو ممکن قرار دیتے ہوئے مزید فرمایا کہ حوزہ علمیہ کی انتظامیہ کو بھی دفتری لحاظ  سے متحرک اور آسان و ہلکا ہونا چاہیے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے مراجع عظام کے ساتھ حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے مسلسل رابطے کو ضروری قرار دیا اور حوزہ علمیہ کے نوجوان فضلاء کے نظریات سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حوزہ ہائے علمیہ میں درس و تدریس کی روش کو محدود نہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے عرفان عملی کو دینی طلبہ اور علماء کے لیے ایک ضروری امر قرار دیا۔ آپ نے مزید فرمایا کہ طلبہ کے لیے اہل تہذیب و اخلاق کے بزرگوں کے حالات زندگي بیان کرنا اور ان کے خطوط اور اخلاقی نصیحتیں شائع کرنا عرفان نظری سے کہیں زیادہ مؤثر ہے۔
آپ نے حالیہ برسوں میں حوزہ علمیہ میں تبدیلی لانے سے متعلق بحثوں اور جمعرات کے روز طلبہ سے ہونے والی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حوزہ علمیہ میں تبدیلی لانے کے مسئلے پر سنجیدگی سے توجہ دے کر اس پر عمل کیا جائے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل اور انتظامیہ کی زحمتوں اور کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی قدردانی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button