حزب اللہ کےثبوت اہم ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نےحزب اللہ کےسربراہ کی جانب سےرفیق حریری قتل میں صیہونی حکومت کےملوث ہونےکےبارےمیں پیش کی جانےوالی دستاویزات کواہم قراردیاہے۔صدراحمدی نژاد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ صیہونی حکومت مسئلہ پیدا کرنےکےلئے علاقے پر مسلط کی گئی ہے کہاکہ صیہونی اپنی ماضی کاناکامیوں کی تلافی کےلئے لبنان کےاندرتفرقہ کوبہترین موقع سمجھتےہيں لیکن جلد ہی ان کی اس چال کی ناکامی ثابت ہوجائےگي۔








