ایران

امام خمینی کی برسی کے موقع پرعقیدت مندوں کا امڈتا ہوا سیلاب

imam_khumaini_death_anniversatyاسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کی رحلت کی برسی آج پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں پورے عقیدت واحترام سے منائی گئی اورملت ایران نے ایک بارپھر اپنے رہبرکبیرکے اصولوں اوران کےمشن کوآگے بڑھانے کےلئے ان کی روح پاک سے تجدید عہدکیا اس سلسلے کا مرکزی اورسب سے بڑا اجتماع تہران میں واقع امام خمینی کے حرم مطہر میں ہوا جہاں دسیوں لاکھ سوگواروں نے شرکت کی جن میں خاصی تعداد غیرملکی مہمانوں کی بھی تھی جوامام خمینی (رح) کی برسی میں شرکت کے لئے مختلف ملکوں سے تہران آئے ہوئے ہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی کی رحلت کی برسی میں شرکت کے لئے ایران کے مختلف شہروں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد پیدل چل کرتہران پہنچی ہے ۔ اس پروگرام کوکوریج دینے کے لئے پوری دنیا کے ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی تہران آئے جن کی تعداد دوسو سے زیادہ بتائی جارہی ہے ۔ آج امام خمینی رح کی برسی کے موقع پران کے حرم مطہر اورآس پاس کی سڑکوں کودیکھنے کے بعد ایسا محسوس ہورہا تھا گویاکہ انسانوں کا ایک امڈتا ہوا سیلاب ہے جوحرم کی طرف بڑھتا چلاجارہے۔ اس پروگرام میں شریک لوگوں میں زیادہ تعداد جوانوں کی تھی جنھوں نے شاید امام خمینی رح کی زندگی میں ان کی زیارت بھی نہ کی ہو ۔ امام خمینی سے ان جوانوں کا عشق وعلاقہ ناقابل توصیف تھا اوردنیا کے گوشہ وکنار سے آئے ہوئے نامہ نگاروں کی نگاہيں حیرت سے آج کے مناظردیکھتی رہ گئيں ۔ آج جس طرح سے ایران اسلامی کے جوانوں نے اپنے عظیم الشان رہبرکبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کے حضورخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان سے ان کے مشن کوآگے بڑھانے کے لئے تجدید عہدکیا اس سے دشمنوں کوضرورمایوسی ہوئي ہے جواپنے خیال  باطل میں اس آس میں بیٹھے ہوئے ہيں کہ اسلامی انقلاب اوراسلامی جمہوری نظام شاید کمزورپڑجائے ۔آج برسی کے پروگرام کے موقع پربہت سے جذباتی مناظربھی دیکھنے کوملے ۔آج کے پروگرام ميں شریک دسیوں لاکھ زائرین اورسوگواروں کواسلامی جمہوریہ ایران کے صدرجناب احمدی نژاد اورحجت الاسلام سید حسن خمینی نے بھی خطاب کیا اس کے بعد جمعہ کی نمازکا خطبہ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت ا للہ الغظمی خامنہ ای نے دیا آج نمازجمعہ امام خمینی رح کے حرم مطہر میں ہی ادا کی گئی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button