ایران

ضریح قتلگاہ سید الشہداامام حسین علیہ السلام کی رونمائی // تصاویر

shiite_zari4

نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے مقام شہادت (قتل گاہ) پر نصب کرنے کےلئے ایران کے شہر اصفہان میں تیار کی جانے والی ضریح کی رونمائي کی روحانی  محفل میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق تہران میں واقع مصلی امام خمینی(رح) میں منعقدہ ایک روحانی محفل میں اس ضریح کی رونمائی گئی۔اس موقع پر باقاعدہ مجلس عزا

 اور نوحہ خوانی کا اہتمام کیا گيا۔ بتایا جاتا ہے کہ قتلگاہ پر نصب کی جانے والی یہ ضریح ایران کے مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی کربلا معلی پہنچے گی۔ضریح مبارک کا خرچہ مخیر حضرات کے علاوہ صادرات بینک کے کارکنوں نے برداشت کیا ہے۔900 کلوگرام وزنی اس ضریح کو سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے القابات قرانی آیات اور احادیث نبوی سے مزین کیا گیا ہے ۔ضریح مبارک کی تیاری میں 325 کلوگرام چاندی اور پانچ سو کلوگرام سونے کے علاوہ دیگر دھاتیں استعمال کی گئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایران کے مختلف شہروں میں لوگوں کو اس ضریح کی زیارت کرانے کے بعد 22 بھمن مطابق گیارہ فروری اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 31 ویں سالگرہ کے دن اسے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے مقام شہادت (قتلگاہ) پر نصب کرے عام زائرین کے لئے کھولدیا جائے گا۔shiite_zari5

shiite_zari2

shiite_zari3shiite_zari1

متعلقہ مضامین

Back to top button