ایران

مغربی حکام کے بیانات خباثت آمیزہيں , حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای

agharehbar

رہبرانقلاب اسلامی نے یوم عاشورہ کوتہران میں ہونے والے اہانت آمیزاقدامات کی حمایت میں مغربی حکام کے بیانات کوخباثت آمیزقراردیا ہے ۔حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایاکہ اس طرح کے بیانات حقائق کوتوڑمروڑکرپیش کرنے کے لئے مغربی سیاستدانوں کی خباثتوں سے عبارت ہيں۔ آپ نے فرمایاکہ اس طرح کے بیانات صہیونی اوردشمن کے ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈوں سے بھی متاثرہوتے ہيں ۔رہبرانقلاب اسلامی نے یورپ میں ایرانی طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے ارکان سے ملاقات میں فرمایا کہ حصول

 علم اورخداکی راہ میں سعی وکوشش کرنا اس وقت جوانوں کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ آپ نے فرمایاکہ ملک میں علمی ترقی وپیشرفت ملک کی سب سے اہم اورفوری ضرورت ہے ۔رہبرانقلاب اسلامی نے دنیا پرحکمفرمانظام کوغیرمنصفانہ نظام قراردیا اورفرمایا آج انسان دنیا پرحکمفرما غلط نظامہائے حکومت میں ناانصافی اورتفریق کا شکارہورہا ہے ۔رہبرانقلاب اسلامی نےفرمایا کہ ناانصافی آج مغرب کے سرمایہ دارانہ نظام کی سرشت میں تبدیل ہوچکی ہے جولیبرل ڈیموکریسی کے نام پرچلایا جارہا ہے حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران عالمی سطح انصاف کے قیام کی کوششوں میں مصروف ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button