آیت اللہ شبیری زنجانیؒ کی نماز جنازہ آیت اللہ سبحانی کی اقتداء میں ادا، حرمِ معصومہؑ میں سپردِ خاک
شیعیت نیوز : حضرت آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانیؒ کی نمازِ جنازہ اور تدفین قم المقدسہ میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ انجام پائی۔ آپؒ کی نمازِ جنازہ بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے پڑھائی، جس کے بعد پیکرِ مطہر کو حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی مسجد بالاسر میں منتقل کیا گیا۔
آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانیؒ، جو علم، فقاہت، تقویٰ اور اخلاق میں ممتاز مقام رکھتے تھے، اب ہمیشہ کے لیے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے جوار میں آرام فرما ہیں۔ آپؒ کی آخری آرام گاہ حرم مطہر میں دیگر مرحوم مراجع عظام اور بزرگ علماء کے قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ شبیری زنجانیؒ کی نمازِ جنازہ آیت اللہ العظمیٰ سبحانی کی اقتداء میں ادا کی گئی
مرجعِ فقید کے ایصالِ ثواب اور تعزیت کے لیے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے آج رات حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے شبستان امام خمینیؒ میں مجلس عزا منعقد کی جائے گی۔ خواتین کے لیے بھی اسی وقت حرم مطہر میں منعقد ہونے والی مجلس کے ساتھ ساتھ میدانِ رسالت پر واقع مسجد امیرالمؤمنینؑ میں مجلسِ ترحیم کا انعقاد کیا جائے گا۔







