آیت اللہ شبیری زنجانیؒ کی نمازِ جنازہ آیت اللہ العظمیٰ سبحانی کی اقتداء میں ادا کی گئی
آیت اللہ شبیری زنجانی
شیعیت نیوز : استاد عظیم الشان اور فقیہ اہل بیت (ع) حضرت آیت اللہ سید موسیٰ شبیری زنجانیؒ کے جسدِ مطہر کی تشییع قم المقدسہ میں کی گئی۔ تشییع کے بعد مرجع عالی قدر کے جسدِ خاکی کو ضریح حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کا طواف کرایا گیا۔
حرم مطہر میں طواف کے بعد مرجعِ فقید کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ آیت اللہ سید موسیٰ شبیری زنجانیؒ کی نماز جنازہ بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سبحانی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ شبیری زنجانی کا انتقال صفِ اول کے شیعہ محققین میں ایک خلا ہے، رہبر معظم آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد فقیہ اہل بیت (ع) کے پیکر خاکی کو آخری آرام گاہ کی جانب منتقل کیا گیا۔ آیت اللہ سید موسیٰ شبیری زنجانیؒ کے جسدِ مطہر کو حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں دیگر مراجع عظام کے جوار میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔







