تہران: پاکستانی سفارت خانے میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد، اہم شخصیات کی شرکت

20 ستمبر, 2026 15:11

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارت خانے کی میزبانی میں پروقار سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں، متعدد ایرانی وزارتوں کے نمائندگان اور اہم سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔

اس تقریب سے پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی، سابق اسپیکر پارلیمنٹ و مشیر رہبرِ انقلاب ڈاکٹر حداد عادل، ترجمان ایران آرمی جنرل اکرمی نیا اور سابق سربراہ ایرانی ایٹمی پروگرام علی اکبر صالحی نے خطاب کیا۔ دیگر مقررین میں معروف مذہبی اسکالر مولانا نصرت بخاری، ڈاکٹر سید حسن رضا نقوی اور شاعر و ادیب احمد شہریار شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامک انسٹیٹیوٹ پاراچنار کے نئے مرکز کا افتتاح، علمی و تحقیقی سرگرمیوں کا نیا مرحلہ

تفصیلات کے مطابق، اس بابرکت محفل میں پاکستانی اسکول کے بچوں نے بھی بارگاہِ رسالتؐ میں نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ، کانفرنس کے موقع پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسماء مبارک کے حوالے سے ایک خصوصی تصویری نمائش بھی لگائی گئی۔

5:05 شام ستمبر 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔