یمنی مسلح افواج کا کامیاب آپریشن ”واللہ أشد بأساً وأشد تنکیلاً“، باب المندب کی جانب تاریخی پیش قدمی

13 ستمبر, 2026 18:26

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج نے ملک کے مغربی ساحل پر 3 ستمبر سے شروع ہونے والے ایک وسیع اور فیصلہ کن آپریشن «واللہ أشد بأساً وأشد تنکیلاً» میں شاندار کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے جنگ کا نقشہ یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع کے مطابق، اس آپریشن میں یمنی فورسز نے تعز اور الحدیدہ کے 6 اضلاع اور اہم ترین لاجسٹک مرکز المخا بندرگاہ کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے تقریباً 5400 مربع کلومیٹر کا وسیع علاقہ آزاد کرا لیا ہے۔

اس اہم ترین عسکری کارروائی میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کے 7 ڈویژنوں اور 38 فوجی بریگیڈز کو شدید نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں سینکڑوں اہلکار ہلاک، زخمی یا گرفتار ہوئے، جبکہ پسپا ہونے والی فورسز اپنا بھاری جنگی سازوسامان اور جدید ریڈار سسٹم بھی چھوڑ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کا خطرناک دہشت گرد جہنم واصل

اس آپریشن کے دوران متعدد یمنی قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی جبکہ قبائل اور عوام کی جانب سے بھی فورسز کی بھرپور حمایت کی گئی۔ عسکری اور تزویراتی ماہرین کے مطابق اس کارروائی کی سب سے بڑی کامیابی یمنی فورسز کا باب المندب جیسے اہم بحری راستے کے قریب پہنچنا ہے۔ المخا کا سقوط سعودی و اماراتی اتحاد کے فوجی ڈھانچے کے لیے ایک کاری ضرب ہے، جس کے بعد انصار اللہ اب محض ایک اندرونی قوت نہیں رہی، بلکہ براہ راست بحیرہ احمر، توانائی کی ترسیل اور عالمی تجارت کے اہم راستوں پر اثر انداز ہونے والی ایک مضبوط تزویراتی طاقت بن کر ابھری ہے۔

7:32 شام ستمبر 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔