برکس بینک میں رکنیت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

12 ستمبر, 2026 12:19

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نئی دہلی میں برکس سربراہان اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس کا انعقاد اور اس دوران ہونے والی مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز برکس بزنس کونسل کے اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اہم تقاریر کے ساتھ ساتھ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مقامی اور قومی کرنسیوں کے استعمال پر زور دیا، جسے شرکاء کی جانب سے خاصی توجہ اور پذیرائی حاصل ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر صدر مسعود پزشکیان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ ایتھوپیا اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم سے بھی انتہائی مفید اور دوطرفہ ملاقاتیں کی ہیں۔ سید عباس عراقچی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی ممالک اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات استوار ہیں جو مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ فوجی کشیدگی کو داخلی فتنوں میں بدلنا چاہتا ہے، دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، آیت اللہ علم الہدیٰ

ایران کی برکس کے نئے ترقیاتی بینک (NDB) میں رکنیت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ نے تصدیق کی کہ بعض ممالک اس راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ایران ان رکاوٹوں کو دور کرنے اور رکنیت کا عمل ہموار بنانے کے لیے متعلقہ ممالک کے ساتھ مسلسل مذاکرات اور سفارتی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔

1:17 شام ستمبر 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔