امریکہ زور زبردستی میں ناکام ہو کر عوامی معیشت پر حملہ آور ہو گیا ہے، ایرانی صدر

11 ستمبر, 2026 19:15

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھارت میں مذہبی رہنماؤں، ممتاز شخصیات اور تاجروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ دھونس اور طاقت کے ذریعے ایرانی عوام کو تسلیم کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا، اس لیے وہ روزگار اور بنیادی سہولیات کی کمی پیدا کر کے عوام سے ہتھیار ڈلوانا چاہتا ہے، لیکن ایرانی قوم کسی صورت تسلیم نہیں ہوگی۔

ایرانی صدر نے مغربی طاقتوں کے متضاد طرزِ عمل کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ مرد جنگ ہیں تو فوجیوں کا مقابلہ کریں، عوام کی معیشت اور بنیادی ڈھانچے سے ان کا کیا واسطہ؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ انسان ہیں تو عوام کے پانی اور خوراک کے راستے کیوں بند کرتے ہیں؟ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایک منصفانہ عالمی نظام کی ازسرِنو تشکیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی ایک حکومت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ پوری دنیا کے فیصلے کرے اور اپنی مذموم خواہشات دوسروں پر مسلط کرے۔

یہ بھی پڑھیں : مشیر رہبرِ معظم انقلاب کی انصار اللہ یمن کو شاندار فتوحات پر مبارکباد

ڈاکٹر پزشکیان نے تمام انسانوں کے مساوی حقوق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام انسان برابر حقوق رکھتے ہیں اور انہیں عدل و انصاف کے ساتھ مل جل کر زندگی گزارنی چاہیے؛ ہماری خواہش یہی ہے لیکن سامراجی طاقتیں ایسا نہیں چاہتیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم حق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور ایرانی قوم اپنے انسانی و اعتقادی اصولوں کی بنیاد پر کسی بھی قسم کے دباؤ یا زور زبردستی کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائے گی۔

7:32 شام ستمبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔