مشیر رہبرِ معظم انقلاب کی انصار اللہ یمن کو شاندار فتوحات پر مبارکباد

11 ستمبر, 2026 19:10

شیعیت نیوز : ایرانی رہنما ڈاکٹر محمد مخبر نے یمن میں انصار اللہ کی شاندار اور تاریخی فتوحات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عظیم کامیابی نے ایک بار پھر عالمی طاقتوں پر ثابت کر دیا ہے کہ امن و امان کوئی ایسی چیز نہیں جسے خریدا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز میں اسلامی جمہوریہ ایران کی برتری اور خطے میں مزاحمتی محاذ کی اندرونی طاقت نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو حکمتِ عملی اور جنگی منصوبہ بندی کے اعتبار سے مکمل تعطل اور بے بسی کا شکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کی شاندار پیش قدمی، جزیرہ میون سمیت آبنائے باب المندب پر مکمل کنٹرول

ڈاکٹر محمد مخبر نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پیدا کردہ معاشی بحران، جارحانہ رویے اور توسیع پسندانہ عزائم کی بھاری قیمت اب خود امریکی عوام اور ان کے اتحادی چکانے پر مجبور ہیں۔

7:32 شام ستمبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔