امریکی مالیاتی نظام پر دنیا کا اعتماد تیزی سے کم ہو رہا ہے، سید عباس عراقچی
عباس عراقچی
شیعیت نیوز : ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر امریکی وزیرِ خزانہ کے دعوؤں کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ خزانہ فخر سے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ ایرانی عوام کو غریب اور ایران کی معیشت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے واضح کیا کہ اس احمقانہ سوچ کے بالکل برعکس امریکی حکام خود عالمی رائے عامہ کے سامنے بے بس اور بے اختیار نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیا کا امریکی مالیاتی نظام پر سے اعتماد روز بروز کم ہوتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے 5 اہم دہشت گرد جہنم واصل
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی معاشی کمزوریوں کو بے نقاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ کے قرضوں کی مالی اعانت کی لاگت سے پیدا ہونے والا موجودہ بحران تو ابھی صرف کہانی کا آغاز ہے۔







