سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی، دو ماہ میں 419 آپریشنز، کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے 54 دہشتگرد گرفتار

01 اگست, 2026 21:08

شیعیت نیوز : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے دو ماہ کے دوران مختلف شہروں میں 419 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے اور را کے 5 ایجنٹوں سمیت 54 دہشتگرد گرفتار کیے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، سرگودھا، جہلم اور دیگر شہروں میں کی گئیں۔ بھارتی دہشتگرد ایجنسی را کے 5 ایجنٹ دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیے گئے جبکہ کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشتگرد وارث، نصر، منور، زاہد اور انعام اللہ بھی گرفتاری کے بعد تفتیش کا سامنا کر رہے ہیں۔

گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، 12 آئی ای ڈی بم، 42 ڈیٹونیٹر، 98 فٹ سیفٹی فیوز وائر، ممنوعہ سٹیکرز، کتابیں اور نقدی برآمد کی گئی۔ یہ دہشتگرد شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے ناپاک منصوبے بنا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کا دوٹوک اعلان، ہتھیار ڈالنا کبھی ممکن نہیں، یہ موضوع مذاکرات کی میز پر آ ہی نہیں سکتا

ترجمان کے مطابق دو ماہ میں 13 ہزار 572 کومبنگ آپریشنز کے دوران 1193 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے اور 4 لاکھ 94 ہزار 642 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جو ثابت کرتا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پوری قوت سے سرگرم ہیں۔

10:27 شام اگست 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔