یمنی مسلح افواج کی بڑی کارروائی، سعودی ٹینکر NCC GHAZAL کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا دیا
یمن
شیعیت نیوز : یمن کی غیور اور نڈر مسلح افواج نے جنگی جرائم کے مرتکب سعودی عرب کے ٹینکر NCC GHAZAL کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا کر پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔
یمنی افواج کے مطابق یہ کارروائی اس لیے کی گئی کیونکہ اس جہاز نے سعودی دشمن کے خلاف عائد کردہ بحری پابندی کی کھلی خلاف ورزی کی اور بار بار دیے گئے انتباہات کو مسلسل نظرانداز کرتا رہا۔
جہاز کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ مجبوراً علاقہ چھوڑ کر واپس چلا گیا اور یمنی افواج کی بحری طاقت ایک بار پھر ثابت ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں دو ہزارہ شیعہ نوجوان اغوا، کورئیر کمپنی کے ملازمین کھڈکوچہ سے اٹھا لیے گئے
یہ کارروائی ثابت کرتی ہے کہ یمنی مسلح افواج اپنی عائد کردہ بحری پابندیوں کو مکمل سنجیدگی سے نافذ کرتی ہیں اور کوئی بھی جہاز انتباہات نظرانداز کر کے بچ نہیں سکتا۔
ماہرین کے مطابق یمنی افواج کی یہ کامیاب بیلسٹک میزائل کارروائی خطے میں ان کی بڑھتی ہوئی عسکری صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس نے سعودی اتحاد کو ایک بار پھر بے بس کر کے رکھ دیا ہے۔







