امارات ڈر گیا، ایرانی حملوں کے بعد شیخ محمد بن زاید نے ایران سے صلح کا راستہ اختیار کر لیا
شیعیت نیوز : برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے اپنے تین بھائیوں کو ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور تعلقات میں بہتری لانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خطے کی موجودہ صورتحال نہ مکمل جنگ کی ہے اور نہ ہی مکمل امن کی بلکہ ایک غیر یقینی کیفیت برقرار ہے اور ایسے حالات میں اماراتی قیادت نے لچکدار سفارتی حکمت عملی اختیار کرنے کو ترجیح دی ہے تاکہ علاقائی کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کی مسلح افواج نے ایران کے خلاف کارروائیوں میں امارات کے مبینہ تعاون اور امریکہ کے ساتھ کھلے اشتراک کے ردعمل میں امارات کے اندر بعض اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عنوان: علامہ اشفاق وحیدی کا دوٹوک اعلان، عزاداروں کو تنگ کرنا قابلِ قبول نہیں، ذمہ دار افسران کو فوری ہٹایا جائے
ماہرین کے مطابق امارات کا یہ یوٹرن ایران کی عسکری طاقت اور اسٹریٹجک برتری کا واضح ثبوت ہے کیونکہ جب تک امریکہ کا ساتھ دینا فائدہ مند لگ رہا تھا امارات اس میں پیش پیش تھا لیکن جیسے ہی ایران کے جوابی وار کا احساس ہوا فوری طور پر راستہ بدل لیا گیا۔
یہ پیش رفت خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی ایک سبق ہے کہ ایران کے خلاف امریکی کیمپ میں شامل ہونے کے نتائج کتنے سنگین ہو سکتے ہیں اور ایران کی طاقت کو نظرانداز کرنا کسی کے لیے بھی ممکن نہیں رہا۔







