بریگیڈیئر اکرمی نیا: جنگ بندی کے دوران ایرانی فضائی دفاع مزید مضبوط ہو گیا

27 جولائی, 2026 18:50

شیعیت نیوز : ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ فوج کے جنگی ڈھانچے میں نئے فوجی سازوسامان، خصوصاً فضائی دفاع کے شعبے میں جدید نظام شامل کیے گئے ہیں، جس سے ایران کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے بحری محاصرے سے سعودی بندرگاہ ینبع پر تیل لوڈنگ 40 فیصد کم

انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ بندی کے دوران ایرانی فوج نے اپنی عسکری صلاحیتوں کی بحالی اور مضبوطی پر خصوصی توجہ دی، بالخصوص فضائی دفاع کے میدان میں اہم پیش رفت کی گئی۔

بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا کے مطابق، پہلے سے موجود دفاعی نظاموں کی مرمت مکمل کر کے انہیں دوبارہ فعال کیا گیا، جبکہ نئے فضائی دفاعی آلات بھی فوج کے عملی ڈھانچے میں شامل کیے گئے ہیں، جس سے ملک کے فضائی دفاع کو مزید تقویت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ تین ماہ کی جنگ بندی ہماری دفاعی منصوبہ بندی، خصوصاً فضائی دفاع کے شعبے کے لیے ایک بہترین موقع ثابت ہوئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مسلح افواج ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، جبکہ ایران کے خلاف جارحیت میں امریکہ اپنے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

8:16 شام جولائی 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔