یمن کے بحری محاصرے سے سعودی بندرگاہ ینبع پر تیل لوڈنگ 40 فیصد کم

27 جولائی, 2026 18:48

شیعیت نیوز : یمن کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف بحری محاصرے میں شدت آنے کے بعد سعودی بندرگاہ ینبع پر خام تیل کی لوڈنگ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بحری معلومات فراہم کرنے والی کمپنی ونڈورڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 19 جولائی کے بعد سے سعودی بندرگاہ ینبع میں خام تیل کی لوڈنگ 40 فیصد کم ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ایک یمنی ذریعے نے المیادین کو بتایا کہ یمنی مسلح افواج نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران تین سعودی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے 600 سابق فوجی و انٹیلی جنس حکام کا ٹرمپ کو خط

ذرائع کے مطابق گزشتہ پیر سے اب تک مجموعی طور پر 16 سعودی جہازوں کو گزرنے سے روک دیا گیا، جس کے بعد انہیں واپس لوٹنا پڑا۔

یمنی ذریعے کا کہنا تھا کہ بحری محاصرے کے نفاذ کے بعد سے اب تک کوئی بھی سعودی آئل ٹینکر، چاہے جاتے ہوئے ہو یا واپس آتے ہوئے، باب المندب سے گزرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

یمنی ذریعے نے مزید کہا کہ سعودی جہازوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ بدستور نافذ ہے اور یمنی مسلح افواج کسی بھی سعودی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

8:17 شام جولائی 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔