آیت اللہ اعرافی کی آیت اللہ اسحاق فیاض کے مزار پر فاتحہ خوانی

27 جولائی, 2026 11:11

شیعیت نیوز : حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے دورۂ عراق کے دوران مرحوم آیت اللہ العظمیٰ اسحاق فیاض کے دولت کدہ پہنچ کر مرجعِ فقید کی خدمتِ علمی و دینی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں : خاران میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا سی ٹی ڈی قافلے پر حملہ

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ اعرافی نے اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین محمود فیاض، مرحوم آیت اللہ العظمیٰ اسحاق فیاض کے بڑے صاحبزادے سے ملاقات کی اور مرجعِ عالی قدر کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحوم آیت اللہ العظمیٰ فیاض کی علمی شخصیت، درسِ خارجِ فقہ، دینی خدمات اور سماجی کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے وابستہ یادگار واقعات بھی بیان کیے۔ آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ مرحوم مرجع تقلید نے اپنی پوری زندگی علم، فقاہت اور امتِ مسلمہ کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی، جسے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

دورے کے اختتام پر آیت اللہ اعرافی مرحوم آیت اللہ العظمیٰ اسحاق فیاض کی آخری آرام گاہ پر بھی حاضر ہوئے۔ انہوں نے ان کی وصیت کے مطابق ان کے گھر میں قائم مزار پر فاتحہ خوانی کی اور مرجعِ فقید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

12:25 شام جولائی 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔