غیور عباس آئی ایس او پاکستان کے نئے امامیہ چیف سکاوٹ منتخب
غیور عباس
شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ سکاوٹنگ کے نئے سربراہ امامیہ چیف سکاوٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئے امامیہ چیف سکاوٹ کا اعلان مرکزی ’’مکتب حسینی سکاؤٹ جمبوری‘‘ میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : خاران میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا سی ٹی ڈی قافلے پر حملہ
ترجمان آئی ایس او کے مطابق غیور عباس کو نیا امامیہ چیف سکاوٹ منتخب کیا گیا ہے۔ مرکزی امامیہ چیف سکاوٹ کو فلک شگاف نعروں کی گونج میں سٹیج پر لایا گیا جہاں ان سے نئی ذمہ داری کا حلف لیا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے امامیہ سکاؤٹس کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
نئے چیف سکاوٹ نے حضرت عباس علمدار علیہ السلام کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے اپنی خدمات تنظیم اور امام زمانہ علیہ السلام کے لیے پیش کرنے کا عہد کیا۔







