امریکی فوجی اڈوں کو شدید نقصان پہنچا، اربیل میں تقریباً تمام ڈھانچہ تباہ، ترجمان ایرانی فوج

26 جولائی, 2026 10:11

شیعیت نیوز : ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ ایران نے امریکی فوجی اڈوں کو شدید نقصان پہنچایا، جس کے باعث ان میں سے بیشتر آپریشنل صلاحیت سے محروم ہو چکے ہیں، جبکہ عراق کے شہر اربیل میں امریکا کا تقریباً تمام فوجی ڈھانچہ تباہ کر دیا گیا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اربیل میں امریکی تنصیبات کی تباہی کے بعد وہاں موجود ایران مخالف گروہ بھی کارروائی کی صلاحیت کھو چکے ہیں۔

بریگیڈیئر اکرمی نیا نے کہا کہ اگر جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو ایران پہلے کی طرح اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا اور اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک امریکا یہ نہ سمجھ لے کہ جارحیت کے ذریعے وہ اپنی مرضی ایرانی قوم پر مسلط نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : 15 روزہ جنگ میں 11 امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ، سپاہ ترجمان

انہوں نے بتایا کہ 40 روزہ جنگ کے اختتام پر ایران نے نئے ڈرونز متعارف کرائے، جن کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جا رہیں۔ یہ ڈرون آرش-2 سے بھی زیادہ جدید ہیں اور ان کی تباہ کن صلاحیت، دقت اور مار پہلے سے زیادہ ہے۔

ترجمان ایرانی فوج نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے بعد ایران نے حملوں میں متاثر ہونے والے متعدد فوجی آلات کو دوبارہ آپریشنل بنا دیا ہے، جبکہ نئی دفاعی صلاحیتیں بھی شامل کی گئی ہیں، جن سے دشمن کے لیے ایرانی فضائی حدود پہلے کے مقابلے میں زیادہ غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ اس کی فضائی حدود سو فیصد محفوظ ہیں، حتیٰ کہ امریکا میں بھی وقتاً فوقتاً نامعلوم طیارے حساس علاقوں تک پہنچ جاتے ہیں۔

11:16 صبح جولائی 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔