15 روزہ جنگ میں 11 امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ، سپاہ ترجمان

25 جولائی, 2026 22:18

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ حالیہ 15 روزہ جنگ کے دوران ایران کی مسلح افواج نے اب تک 11 امریکی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو اس وقت تباہ کیا جب وہ خطے میں موجود امریکی اڈوں پر کھڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : فارن افیئرز: ایران کے ساتھ کشیدگی نے امریکی فوجی برتری کے دور کا خاتمہ کر دیا

انہوں نے مزید لکھا کہ ایرانی کارروائیوں میں اب تک 17 جاسوسی اور آپریشنل ڈرونز (جن میں 8 بالکل نئے ڈرونز تھے)، شیلٹر کے اندر موجود ایک F-15 جنگی طیارہ، ایک P-8 طیارہ، ایک C-17 ٹرانسپورٹ طیارہ، اور 8 ایندھن بھرنے والے طیارے بھی تباہ کیے گئے۔

یہ انکشاف ایران کی مسلح افواج کی مؤثر جوابی کارروائیوں اور امریکی فوجی تنصیبات پر درستگی کے ساتھ کیے گئے حملوں کی نشاندہی کرتا ہے، جو خطے میں موجود امریکی اڈوں کی کمزوری کو واضح کرتا ہے۔

12:10 صبح جولائی 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔