فارن افیئرز: ایران کے ساتھ کشیدگی نے امریکی فوجی برتری کے دور کا خاتمہ کر دیا

25 جولائی, 2026 16:03

شیعیت نیوز : امریکی جریدے فارن افیئرز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی نے اس دور کے خاتمے کی نشاندہی کر دی ہے جب امریکا اپنی فوجی برتری کے بل بوتے پر تیزی سے حملے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر اور ماہر سیاسیات رابرٹ پیپ کے قلم سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1991 کی جنگ، جس نے امریکا کی عسکری برتری کا تاثر قائم کیا تھا، موجودہ تنازع سے بالکل مختلف ہے، کیونکہ حالیہ جنگ نے امریکی طاقت کی حدود کو نمایاں کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں دھماکے، جیزان اور ینبع ہوائی اڈے متاثر

رپورٹ کے مطابق جدید فوجی ٹیکنالوجی، خصوصاً کم لاگت والے ڈرونز اور درست نشانہ لگانے والے میزائلوں نے جنگ کی نوعیت بدل دی ہے۔ یہ ہتھیار اب صرف بڑی طاقتوں تک محدود نہیں رہے بلکہ دیگر ممالک بھی ان کے ذریعے جنگ کو طویل کر سکتے ہیں اور اپنے مخالف کو مؤثر نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کو اپنے اہداف حاصل کرنے کے لیے امریکا سے براہ راست جنگ کی ضرورت نہیں، بلکہ وہ اپنی میزائل صلاحیت، علاقائی اتحادیوں اور غیر روایتی حکمت عملی کے ذریعے عالمی بحری تجارت اور توانائی کی ترسیل پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فارن افیئرز کے مطابق آبنائے ہرمز کا بحران عالمی نظام میں رونما ہونے والی ایک بڑی تبدیلی کی علامت ہے، جہاں بین الاقوامی تجارتی راستوں پر اثر و رسوخ کسی بھی ملک کی طاقت کا اہم عنصر بنتا جا رہا ہے۔

4:55 شام جولائی 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔