ایران امریکہ کے بجائے عرب ممالک کو کیوں نشانہ بنا رہا ہے؟

24 جولائی, 2026 15:56

شیعیت نیوز : ایران کا ہدف عرب عوام یا وہاں کی معاشی اور شہری تنصیبات نہیں، بلکہ صرف وہ امریکی فوجی اڈے ہیں جو ان ممالک میں موجود ہیں۔

یہ اڈے خود ان عرب حکومتوں کی اجازت اور تعاون سے چلائے جا رہے ہیں، اور انہی سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ اس لیے ایران کی جانب سے صرف انہی اڈوں تک محدود رہنا دراصل ایک پہلو ہے، ورنہ قانونی طور پر ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ معاون ممالک کی فوجی اور حتیٰ کہ سول تنصیبات کو بھی جوابی کارروائی کا نشانہ بنائے۔

یہ بھی پڑھیں : پاسداران کے بحرین میں حملے، ایمیزون کی باقی ماندہ عمارت بھی مکمل طور پر تباہ

رہا ترکیہ کا معاملہ — وہاں بھی امریکی اڈے موجود ہیں، لیکن جب تک ان اڈوں سے ایران کے خلاف کوئی حملہ نہیں ہوتا، ایران انہیں نشانہ نہیں بناتا۔ اگر ایسا ہوا تو وہ بھی جواب کی زد میں آ جائیں گے۔

خلاصہ یہ کہ اعتراض کرنے والے یا تو حقائق سے ناواقف ہیں، یا پھر جان بوجھ کر تعصب کا شکار ہیں۔ کیونکہ منطق سیدھی ہے:

اگر میرا دشمن میرے پڑوسی کے گھر میں چھپ کر مجھ پر حملہ کرے، تو میں اس پڑوسی کو بھی سبق سکھانے کا پورا حق رکھتا ہوں۔

5:15 شام جولائی 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔