پاسداران کے بحرین میں حملے، ایمیزون کی باقی ماندہ عمارت بھی مکمل طور پر تباہ
ایمیزون
شیعیت نیوز : پاسداران انقلاب اسلامی نے بحرین میں ایمیزون کمپنی کی اس عمارت کو مکمل طور پر منہدم کر دیا ہے جس پر اس سے پہلے حملہ ہو چکا تھا۔
تہران سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے اڑتالیسویں اعلامیہ میں بحرین میں ایمیزون کمپنی کی عمارت کو مکمل طور پر منہدم کر دینے کی خبر دی ہے۔
پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ کے اڑتالیسویں اعلامیہ میں ملتِ ایران کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ آپ کے بے نظیر رزمیہ قیام نے دنیا کو بیدار کر دیا ہے اور آپ کی دعائے خیر غازیانِ اسلام کی درخشاں کامیابیوں کی ضمانت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رہبرِ شہید؛ امتِ رسولؐ کے شہید اور انسانیت کے عظیم رہنما تھے، مفتی سید عاشق حسین
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غازیانِ اسلام نے آپریشن نصر 2 کی ستائیسویں لہر میں امریکی ایمیزون کمپنی کے ڈیٹا سینٹر پر، جو بچوں کی قاتل امریکی فوج کے ڈیٹا انفارمیشن میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، اپنے گزشتہ حملے کی تکمیل کرتے ہوئے اس عمارت کے باقی ماندہ حصے کو بھی منہدم کر دیا ہے۔
غازیانِ اسلام کی کارروائیاں جاری ہیں۔







