سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا عراقی سفارت خانے کا دورہ، اربعین زائرین کے مسائل پر تفصیلی گفتگو

24 جولائی, 2026 11:26

شیعیت نیوز : قائد حزب اختلاف سینیٹ آف پاکستان اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں جمہوریہ عراق کے سفارت خانے کا دورہ کیا، جہاں ان کی قائم مقام ناظم الامور جناب خالد کریم محمد زنگنہ سے ملاقات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن: کالعدم سپاہ صحابہ کے 4 دہشتگرد جہنم واصل، 5 گرفتار

ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے باہمی تعلقات، دو طرفہ دلچسپی کے مختلف امور اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بالخصوص عراقی مقدس مقامات کی زیارت اربعین کے لیے جانے والے پاکستانی زائرین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

فریقین نے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور زائرین کی سہولیات میں اضافے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

1:09 شام جولائی 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔