خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا سخت انتباہ: ایک قطرہ تیل بھی نہیں جانے دیں گے

23 جولائی, 2026 22:18

شیعیت نیوز : خاتم الانبیاء سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر نے امریکہ کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں پر عمل درآمد کیا گیا تو ایرانی مسلح افواج ایک قطرہ تیل بھی برآمد نہیں ہونے دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے، جس کے بعد یہ واضح کیا جاتا ہے کہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن نے جارحیت جاری رکھی تو جوابی حملے نئے مرحلے میں داخل ہوں گے، ایرانی جنرل

بیان میں کہا گیا کہ اگر کسی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی بھی گئی تو اسے صرف پہلے سے مقررہ راستے اور طے شدہ ضوابط کے مطابق ہی آمدورفت کی اجازت ہوگی۔

ادارے نے مزید خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے اپنی دھمکیوں کو عملی شکل دی تو ایران کی مسلح افواج تیل کی برآمدات مکمل طور پر روک دیں گی، جبکہ خطے کے تیل، گیس، بجلی اور دیگر اقتصادی بنیادی ڈھانچوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اور اس کی فوج کی مسلسل دھمکیوں کا نتیجہ خطے میں جنگ کے مزید پھیلاؤ اور اس کے دائرۂ کار میں اضافے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

11:35 شام جولائی 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔