دشمن نے جارحیت جاری رکھی تو جوابی حملے نئے مرحلے میں داخل ہوں گے، ایرانی جنرل

23 جولائی, 2026 22:16

شیعیت نیوز : ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے امریکا کے ساتھ جاری محاذ آرائی کی تازہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے مفاہمت کی خلاف ورزی کے بعد جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور ایران کی مسلح افواج دشمن کی جارحیت کے جواب میں جوابی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک امریکا ایران کے بنیادی ڈھانچے اور ساحلی علاقوں پر حملے جاری رکھے گا، ایرانی مسلح افواج کی جوابی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

جنرل اکرمی نیا نے خبردار کیا کہ اگر امریکا جنوبی ایران کے خلاف اپنی جارحیت پر اصرار کرتا رہا تو ایران نئی حکمت عملیوں اور مختلف آپریشنل منظرناموں پر عمل کرے گا۔ ان منصوبوں پر پہلے ہی کام کیا جا چکا ہے اور مناسب وقت پر ان پر عمل درآمد کرتے ہوئے دشمن کو جنگ جاری رکھنے پر پشیمان کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے نئے محاذوں میں داخل ہونا ایران کے ممکنہ تزویراتی اختیارات میں شامل ہے، جبکہ دیگر حکمت عملیوں سے بھی مناسب وقت پر پردہ اٹھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کا اردن کے عوام کے نام اہم پیغام

ترجمان ایرانی فوج نے فضائیہ کی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے دوران دستیاب موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے فضائیہ اور فضائی دفاع کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ افواج کا حوصلہ، عزم اور آمادگی پہلے سے کہیں بہتر ہے۔

زمینی حملے کے امکان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی دشمنانہ اقدام کو ناممکن نہیں سمجھتا، اسی لیے ہر ممکن منظرنامے کے مطابق اپنی تیاریوں کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔ اگر دشمن زمینی حملے کی کوشش کرتا ہے تو وہ فضائی حملوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ نقصان اٹھائے گا، کیونکہ زمینی محاذ پر ایرانی افواج کو دشمن کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچانے کے زیادہ مواقع حاصل ہوں گے۔

بریگیڈیئر اکرمی نیا نے کہا کہ شہدا اور شہید رہبر کے خون کا بدلہ لینا آج عوامی مطالبہ بن چکا ہے، اسی تناظر میں مسلح افواج نے اپنی منصوبہ بندی کی ہے اور مناسب وقت پر دشمن کو اس کی جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔

11:31 شام جولائی 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔