عوام کا سڑکوں پر نکلنا ہزاروں نمازِ شب سے افضل ہے، آیت اللہ فاضل لنکرانی
شیعیت نیوز : آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا ہے کہ عوام کا سڑکوں پر نکلنا ہزاروں نمازِ شب سے افضل ہے۔
انہوں نے روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کتاب "کنزالعمال” ہندی میں نقل ہوئی ہے، جس میں رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: "اسلام اور ملک کی حفاظت کی ایک رات، ہزار راتوں کی عبادت سے بہتر ہے جس کے دنوں میں روزے بھی رکھے گئے ہوں۔”
یہ بھی پڑھیں : امریکی دہشتگرد حکومت کے 20 فضائی حملے: جنوبی و مغربی ایران پر وحشیانہ جارحیت
آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا کہ ان عوام کے ہاتھ چومنا چاہیے اور ان کی اس فہم، شعور اور آگاہی پر انہیں مبارکباد دینی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جنگِ عظیم سے لے کر اب تک امریکہ کو کسی سے اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا ایران سے پہنچا ہے۔ یہ اسلامی ایران کی طاقت اور شوکت ہے۔







