امریکی دہشتگرد حکومت کے 20 فضائی حملے: جنوبی و مغربی ایران پر وحشیانہ جارحیت

23 جولائی, 2026 22:06

شیعیت نیوز : امریکی دہشتگرد حکومت کے جنگی طیاروں اور راکٹ لانچروں نے جنوبی اور مغربی ایران کے مختلف علاقوں پر کم از کم 20 فضائی حملے کیے ہیں۔

صوبوں کے لحاظ سے ان حملوں کی تفصیل یہ ہے:

صوبہ ہرمزگان میں سیریک کے علاقوں بمانی اور زیارت کے علاوہ بندر جاسک پر بھی حملے کیے گئے۔

صوبہ خوزستان میں رامشیر میں لکویڈ اسفالٹ گودام کے ہینگر، بندر ماہشہر کے مضافات، اندیمشک اور شلمچہ بارڈر کراسنگ کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شلمچہ بارڈر پر امریکی میزائل حملہ: دو زائر شہید، گیارہ زخمی، مگر عشقِ حسینؑ متزلزل نہ ہوا

صوبہ بوشہر میں بوشہر شہر پر حملہ کیا گیا، جبکہ صوبہ کرمانشاہ میں اسلام آباد غرب کو نشانہ بنایا گیا۔

شلمچہ بارڈر پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں دو عام شہری شہید اور گیارہ سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے اس جارحیت کے جواب میں سخت ردعمل کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ دشمن کو اپنے اس وحشیانہ اقدام کا بھاری ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا۔

1:32 صبح جولائی 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔