رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کا شہیدوں کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام
شیعیت نیوز : رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای نے شہید علی مظفر اور رضا مظفر کی والدہ کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کا اعلان: آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں
اپنے پیغام میں رہبر معظم نے کہا کہ میں شہید حسن مظفر علی اور رضا مظفر کی فداکار اور صابرہ والدۂ ماجدہ کی وفات پر آپ، دیگر معزز اہل خانہ اور شہداء و جنگ میں زخمی ہونے والوں کے عزیز اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
یہ باوقار اور پرہیزگار خاتون، مومن اور اسلامی انقلاب کے دفاع کے فرض شناس فرزندوں کی تربیت و پرورش کے ساتھ قرب الٰہی کے بلند مقام پر فائز ہوئیں۔
امید ہے کہ ان کی پاکیزہ روح اپنے شہید بیٹوں کی پاکیزہ ارواح کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور رضوان سے متصل ہو جائے گی۔







