سپاہ پاسداران کا اعلان: آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں

23 جولائی, 2026 11:01

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے اور امریکہ کی جانب سے خطے میں جاری کارروائیوں کے دوران اس اہم آبی گزرگاہ سے کسی بھی آئل ٹینکر کو آمد و رفت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : 

بیان کے مطابق تین آئل ٹینکروں نے امریکی فوج کی ترغیب پر آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں بارودی سرنگوں والے راستے سے گزرنے کی کوشش کی، تاہم ایک ٹینکر میں دھماکے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی، جبکہ باقی دو ٹینکر فوری طور پر واپس مڑ گئے۔

سپاہ کی بحریہ نے خبردار کیا کہ جو بھی جہاز اسلامی جمہوریہ ایران سے ہم آہنگی کے بغیر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا، اسے بھی اسی انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکہ خطے میں کشیدگی بڑھا کر عالمی توانائی کے تحفظ کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

سپاہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے، کیونکہ ان کا نتیجہ صرف توانائی کے بحران، زرعی کھاد کی قلت اور اپنی مزید بدنامی کی صورت میں نکلے گا۔

1:12 شام جولائی 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔