امریکہ کا اعتراف: ایران کی جنگ میں زخمی فوجیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

22 جولائی, 2026 10:03

شیعیت نیوز : ایک امریکی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 500 سے بڑھ گئی ہے۔

دو روز قبل ایسوسی ایٹڈ پریس نے یہ بھی رپورٹ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید رہبر کا جنازہ تاریخ کی سب سے بڑی آخری رسومات، 4 کروڑ شرکاء کے باوجود کوئی اموات نہیں

اس سے قبل امریکی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا تھا کہ ایران پر حملوں کے بعد زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 427 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے خطے میں کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں امریکی فوجیوں کے جانی نقصان کے سرکاری اعداد و شمار پر سخت سنسرشپ عائد ہے۔

3:24 شام جولائی 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔