محمد باقر قالیباف کا حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ کو تبریک پیغام

21 جولائی, 2026 17:51

شیعیت نیوز : ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے حماس کے نئے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ذمہ داری مزاحمت کے شہداء کے خون اور جدوجہد سے پیدا ہونے والی امانت ہے۔

قالیباف نے اپنے پیغام میں شہید اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار کی شہادت کو مزاحمت کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئے مرحلے کا آغاز قرار دیا اور فلسطینی قوم اور قدس شریف کی آزادی کے لیے ایران کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

پیغام کا مکمل متن یہ ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم وَلَیَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ یَنْصُرُهُ

عزیز اور مجاہد بھائی، جناب خلیل الحیہ حماس کے سیاسی دفتر کے محترم سربراہ،

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

آپ کو حماس کے سیاسی دفتر کا سربراہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ انتخاب دراصل ایک ایسی امانت قبول کرنا ہے جو آگ اور خون سے جنم لی ہے۔ یہ انتخاب ایسے وقت میں ہوا ہے جب فلسطین کی پاک مٹی ابھی تک مزاحمت کے عظیم کمانڈروں، شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید یحییٰ سنوار کے سرخ اور حماسی خون سے گرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس نے خلیل الحیہ کو سیاسی دفتر کا نیا سربراہ منتخب کر لیا

ان دو ثابت قدم ہیرو کی شہادت مزاحمت کے جسم میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکی، بلکہ یہ صیہونیت کے خلاف فلسطینی عوام کے مقدس غصے اور فولادی عزم کا نیا باب کھولنے کا نقطہ آغاز ہے۔

مجھے پورا یقین ہے کہ آپ شہید ہنیہ کی سیاسی اور جہادی میراث اور شہید سنوار کے ناقابلِ تزلزل عزم پر بھروسہ کرتے ہوئے مزاحمت کا جھنڈا قابضین کے سامنے پہلے سے زیادہ سربلند رکھیں گے اور فتح کا راستہ مضبوط عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران آپ کے اور میدان کے تمام مجاہدین کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم اس فخریہ راستے کو جاری رکھتے ہوئے اور اللہ کی مدد پر بھروسہ کرتے ہوئے امت اسلامی کا پہلا آرمان یعنی قدس شریف کی آزادی حاصل کریں گے۔

آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مزاحمت کے شہداء کو بلند درجات عطا فرمائے، آپ کو صحت، استقامت اور روز افزوں کامیابی نصیب کرے اور شریف و مقاوم فلسطینی قوم کو سعادت و سربلندی عطا فرمائے۔

محمد باقر قالیباف رئیس مجلس شورای اسلامی اسلامی جمہوریہ ایران

10:27 شام جولائی 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔